بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی: انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ دیا مرزا اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی کےگھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی-


دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی ایک بہت خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہیں۔ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے اور اپنے شوہر کے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے جذبات بھی شئیر کئے اور بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ایویان رکھا ہے-

ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کا ان کے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لئے شکریہ ادا کیا-


اداکارہ کو بیٹے کی پیدائش پربالی ووڈ اداکارہ سونالی بنیدرے سمیت دیگر ساتھی فنکاروں معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

واضح رہے کہ دیا مرزا کی ویبھو ریکھی کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں ایک بزنس مین اور فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی۔ تاہم دونوں نے 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے گزشتہ برس کاروباری شخص ویبھو ریکھی سے دوسری شادی کی تھی۔

Shares: