لاہور:شوگرتیزی سے پھیل رہی ہے:ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کا میٹھے مشروبات پرٹیکس دگنا کرنے کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے میٹھے مشروبات پرٹیکس دگنا کرنے کا مطالبہ کردیاہے اورکہا کہ لوگ پرہیز نہیں کرتے بس ایک ہی واحد حل ہے کہ ان کوبھاری قیتوں کی وجہ سے دوررکھا جاسکتا ہے

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس 11 سے بڑھا کر 20 فیصد کیا جائے۔

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن پاکستان کے پروفیسر عبد الباسط کے مطابق پاکستان میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈرنکس پر ٹیکس کم اور دنیا میں بڑھایا جا رہا ہے جبکہ ملک میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے موٹاپا بڑھتا جا رہا ہے۔

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن پاکستان کے پروفیسر عبد الباسط کہ موٹاپےکی وجہ بھی اس میں سے ایک بڑی وجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ میٹھے مشروبات پر دنیا بھر میں ٹیکس بڑھانے سے موٹاپےکی شرح میں کمی واقع ہوئی جبکہ پاکستان میں ہر چوتھا بالغ شوگرکے مرض میں مبتلا ہے

Shares: