دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ ریزنگ کیس سماعت کیلئے مقرر

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ ریزنگ کیس سماعت کیلئے مقرر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ ریزنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 12 فروری کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، چیئرمین واپڈا اور چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے

سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 11 ارب 77 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیم فنڈز میں جمع رقم سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق ڈیم فنڈ میں 11 ارب 77 کروڑ روپے جمع ہوئے ۔جس مین سے اوور سیز پاکستانیوں نے ایک ارب73 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں بھیجے ۔

پاکستانیوں نے 10 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی۔ جبکہ موبائل فون پر میسج کے ذریعے دیئے گئے عطیہ کی رقم 15 کروڑ 45 لاکھ ہے جو کہ موبائل کمپنیوں کے ذریعے سے حاصل کی گئی۔اووسیز پاکستانیوں کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی دل کھول کر پاکستان کے لئے ایک ارب 73 کروڑ روپے کا فنڈ جمع کرایا ۔ جس میں سے برطانیہ میں مقیم اووسیز کا حصہ 45لاکھ جبکہ امریکی میں مقیم افراد نے 59 کروڑ روپے عطیات دیئے۔

سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں موجود افراد نے ایک کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ آسٹریلیاسے ایک اور جنوبی افریقی میں 2 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ذرائع وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ ابھی بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے ۔ ڈیم کی رقم کو کہیں خرچ نہیں کیا جا رہا ) تاہم اس کی فنانس مینیجمنٹ ضرور کی جا رہی ہے۔ ڈیم فنڈز میں ابھی بھی لوگ پیسے جمع کرا رہے ہیں ۔

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ جمع کرایا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بنے اور انہوں نے اس ضمن میں اپیل کی تھی

دریائے سوات پر تعمیر ہونے والا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے سے یومیہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر لاگت ّئے گی۔ مہمند ڈیم پر کام 2025 تک مکمل ہوجائیگا۔

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

Comments are closed.