مزید دیکھیں

مقبول

شام میں جھڑپیں، 1300 سے زائد افراد ہلاک

شام میں سکیورٹی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد...

اے این پی رہنما متوکل خان روڈ حادثے میں جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی...

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت...

کیاا حد چیمہ وعدہ معاف گواہ بن گئے؟ ایل ڈی اے سٹی کیس میں بری، تفتیش بند کرنے کی درخواست بھی منظور

لاہور: کیاا حد چیمہ وعدہ معاف گواہ بن گئے؟ ایل ڈی اے سٹی کیس میں احد چیمہ بری، تفتیش بند کرنے کی درخواست بھی منظور، اطلاعات کے مطابق سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ ایل ڈی اے سٹی کیس میں بری ہو گئے۔

احتساب عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کر دیا اور ملزمان کے خلاف تفتیش بند کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی۔

نیب نے احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی استدعا کی تھی۔ملزمان پر ایل ڈی اے سٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا اور اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ڈیرھ سال گرفتار رہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی لیکن احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔