لندن : قدیم روایات کا حامل دنیا میں شاہی نظام توڑپھوڑ کا شکار ہونے لگا، اطلاعات کےمطابق برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات میں دراڑ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں بھائی الگ راستوں پر چل رہے ہیں۔
لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !
برطانوی شہزادے ہیری کی جانب سے یہ اعتراف ایک برطانوی ٹی وی کے دستاویزی فلم کے دوران دیے گئے انٹرویو میں کیا گیا۔یہ انٹرویو شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے گذشتہ ماہ دورہ افریقا کے دوران دیا گیا تھا۔
لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی
شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ بھائیوں میں اچھے برے دن آتے رہتے ہیں،فی الوقت دونوں کے راستے الگ ہیں تاہم وقت پڑنے پروہ ہمیشہ شہزادہ ولیم کی مدد کیلئے موجود ہوں گے اور انہیں معلوم ہے کہ شہزادہ ولیم بھی ایسا ہی کریں گے۔
پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا
برطانوی شہزادے کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا حصہ ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار اور ذمہ داریاں نبھانے کے دوران نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سی چیزیں ہوجاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں بھائی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، دونوں اب بہت مصروف ہیں ، ولیم سے اتنی ملاقات نہیں ہوتی جنتا ہم پہلے ملا کرتے تھے لیکن اپنے بھائی سے وہ بہت پیار کرتے ہیں۔