کراچی : مراد علی شاہ سندھ پولیس کو سیاسی بنانے کے چکروں میں جبکہ آئی جی سندھ پولیس کو غیر سیاسی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،یہ وجہ ہے کہ اطلاعات یہی ہیںکہ آئی جی سندھ اور حکومت سندھ کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں
![]() | کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری |
ذرائع کےمطابق اس صورت حال سے مایوس آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے حالات پر قابو پانے اور امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے پولیس افسران کے تبادلے وتقریوں کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
![]() |
سندھ پولیس کے ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سندھ پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی فیصل چاچڑ کو ایس ایس پی کورنگی کا چارج دیا گیا ہےجبکہ توقیر نعیم کو اے آئی جی پولیس آپریشن تعینات کیا گیا ہے ، امجد شیخ کو ڈسٹرکٹ جام شورو میں ڈی پی او لگایا دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی کورنگی علی رضا کو ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا۔
![]() | بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟ |