لاہور: ڈی آئی جی اشفاق خان نے کھیل کے کیا فائدے بتائے؟

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے لاہور قلندر پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا ہے.

لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے اشفاق خان کا استقبال کیا ہے. ڈرائیکٹر ایڈمن میڈم سینم سمیت کھلاڑی بھی کثیر تعداد میں موجود تھے. رانا عاطف نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سینٹر کے مختلف شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے.
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ کھیل انسان کی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں بھی ایک خاص حیثیت رکھتا ہے ۔ ہر کھیل کے اپنے قوائد و ضوابط ہوتے ہیں جو کہ کھلاڑی کو نظم و ضبط کا پابند بناتے ہیں ۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق نے کھلاڑیوں کو فٹنس کے لئے یوگا کی ترغیب بھی دی ہے. رانا عاطف نے کہا کہ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے

Comments are closed.