ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہو گئے

ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ ہوا اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ خودکش تھا.پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی.امدادی کارروائیا ں جاری ہیں. چار اہل کار جاں بحق ہو گئے.مزید معلومات پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا. دوسری طرف ڈی آئی خان میں ہی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے

Shares: