ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کی زیر صدارت لاہور میں ایس پیز کا اہم اجلاس منقد ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے ہدایت کی کے سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے چیکنگ میکانزم کو مزید موثر بنایا جائے اور سوشل میڈیا پرآن لائن پتنگوں کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی مانیٹرنگ کی جائے۔
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے۔ کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر حکومتِ پنجاب کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ ایس پیز کے اہم اجلاس کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ، ایس پی ہیڈ کورارٹرزعمران احمد ملک،ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت،ایس پی اے آر ایف ساجد کھوکھر، ڈویژنل ایس پیزنے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں کرائم کنٹرول،پریوینشن آف کرائم اینڈ آپریشنل سٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ 15کال پررسپانس ٹائم مزید بہتر کریں اوردانستہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ جرائم کی ایف آئی آرز میں غیر ضروری تاخیر ہر گز نہ کریں۔ساجد کیانی نے کہا کہ سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائیں۔شہر میں امن وامان کا قیام یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ، سرچ آپریشنز اور جنرل ہولڈ اَپ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پتنگیں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔
Shares: