ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے گزشتہ 22 دنوں کے دوران شوکاز نوٹسز اور اپیلوں کے 1123کیسز نمٹا دیئے:

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) محمدسہیل چودھری نے گزشتہ 22 دنوں کے دوران افسران واہلکاروں کے1123کیسز نمٹا دیئے۔ شوکاز نوٹسز اور اپیلوں کے کیسز2017؁ء سے التوا کا شکارتھے۔سہیل چودھری نے شنوائی کے دوران 78 اہلکاروں کو سخت، 250 کو معمولی سزائیں جبکہ 418 اہلکاروں کو وارننگ دے دی۔ انہوں نے 30 ڈسمس اور 139 معطل اہلکاروں کو نوکری پر بحال جبکہ 208 اہلکاروں کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔سہیل چودھری نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جزاء اور سزاء کا مربوط نظام موجود ہے۔ جہاں اہلکاروں کو ناقص کارکردگی پر سزائیں دی جاتی ہیں وہیں اُنکی اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے۔ فورس کے جوانوں سے مسلسل رابطہ گڈ پولیسنگ کا بنیادی جزہے۔حکومت کی وضع کردہ ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کے مطابق اہلکاروں کے تبادلے اورمسائل ومشکلات کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔سہیل چودھری نے کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔کوئی بھی اہلکار انفرادی حیثیت میں کسی بھی وقت میرے آفس آ سکتا ہے۔

Shares: