پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت میں سجائے گئے چار روزہ ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب لاہور میوزیم میں سجائی گئی جس میں ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان نے مختلف ممالک سے آنے والے بین الاقوامی فنکاروں، سفارت کاروں اور مقامی آرٹسٹ کمیونٹی کے افراد کو خوش آمدید کیا۔ سینئر فنکارراشد ر رانا نے آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے حسین امتزاج سے سجائے گئے چار روزہ فیسٹیول کو ایک نیا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس فیسٹیول کے ذریعے نوجوان آرٹسٹوں کو اپنا فن دکھانے کے نئے پلیٹ فارم میسر آئیں گے۔ فیسٹیول کے فاؤنڈنگ کیوریٹر نجم العصر نے کہا کہ فیسٹیول میں فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، چیک ری پبلک اور اٹلی سمیت دنیا کے 14ممالک سے 74فنکار شرکت کر رہے ہیں
جن کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کی صوبائی دارالحکومت میں نو مختلف مقامات بشمول لاہور میوزیم، آنگن، انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر، بیکن ہاؤس یونیورسٹی، دفترخوان ڈاؤن ٹاؤن، حام گیلری،نیشنل کالج آف آرٹس، نمائش گاہ اور کالونی میں جاری ہے۔ ”تقریب میں ڈائریکٹر گوئٹے انسٹیٹیوٹ لاہور سیمون لینز سمیت دیگر غیر ملکی فنکاروں اور مندوبین نے بھی خطاب کیا۔”اور کہا کہ یہ ایک اچھا اور حوصلہ افزاء ایونٹ ہے اس طرحکے ایونٹس تسلسل کے ساتھ ہوتے رہنے چاہیں.