فیصل آباد:ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر فراڈ کے واقعات میں اضافے پر ایف آئی اےنےمیں کارروائی کرتےہوئےڈیجیٹل کرنسی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم پر70کروڑ روپے سے زائدرقم کے فراڈ میں ملوث ہونےکاالزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نےعبداللہ گارڈن میں مشترکہ کارروائی کرپٹو کرنسی کے بے تاج بادشاہ کوگرفتار کرلیا، اے ٹی ایم ہیکنگ‘ ڈیجیٹل کرنسی اور نیٹ ورکنگ فراڈ میں ملوث میاں عثمان کو گرفتار کیا گیا، ملک میں کرپٹوکرنسی کے ون کوئن، فرسٹ کوئن اور کلاوڈ ٹوکن کے نام سے فراڈ میں ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزم میاں عثمان پر 70 کروڑ روپے سے زائد رقم کے فراڈ کا الزام ہے،بڑے فراڈ میں ملوث میاں عثمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کے پاس مختلف بینکوں کے اکاونٹس میں 70 کروڑ سے زائد رقم بتائی جا رہی ہے، ملزم نے درجنوں افراد سے فراڈ کے ذریعے رقوم بٹور چکا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ امکان ہے اس فراڈ میں ملوث کئی اہم لوگ بھی سامنےآئیں گے