مزید دیکھیں

مقبول

پنڈی بھٹیاں: ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک وزیر احمد اعوان کی رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پاکستان پیپلز پارٹی حافظ...

اوچ شریف: سستا رمضان بازار نہ لگ سکا، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) رمضان المبارک کے...

حافظ آباد: رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی، فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی...

حافظ آباد: قصابوں کا سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، شہری مشکلات کا شکار

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قصابوں...

مرکزی مسلم لیگ کا قیام امن کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں، نوجوانوں کو مایوس...

ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں ایک پائیدار نظام قائم کرنا چاہتے. آرامکو

پٹرولیم کمپنی آرامکو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں توانائی کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک بننے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ اس کا مقصد دنیا کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے والے تکنیکی حل پر عمل درآمد کرنا ہے۔ کمپنی کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے نیز ایندھن کی کارکردگی میں اضافہ اور پانی کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرنے کےلیے کام کررہی ہے جبکہ عالمی میڈیا کی خبر کے مطابق آرامکو میں ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سینیر نائب صدر نبیل النعیم نے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کہا کمپنی کے ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے علاوہ مناسب ماحول اور ضروری وسائل جو نئے ڈیجیٹل حل تیار کرنے کے لیے اختراع کاروں اور کاروباری افراد کو فراہم کرتے ہیں فراہم کیے ہیں اور مزید بھی کیئے جائیں گے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ سنہ 2017ء میں کمپنی کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام میں حوصلہ افزائی کے ثمرات حاصل کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ پراسیسڈ تیل کے فی بیرل توانائی کے استعمال میں تقریباً 14.5 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 3.8 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے اورغیر طے شدہ دیکھ بھال کے اخراجات کو تقریباً 20 فیصد کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیمروں، تھرمل امیجنگ ڈیوائسز اور گیس ڈیٹیکٹر سے لیس روبوٹس اور سمارٹ ڈرونز کے استعمال نے روایتی فیلڈ انسپیکشن ٹورز پر انحصار کم کیا جس سے کاروباری ٹیموں کی کارکردگی، حفاظت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔جیسے کہ روبوٹ اور ڈرون اب بقیق پلانٹ میں ہمارے معمول کے تقریباً 30 فیصد کام انجام دیتے ہیں۔ جبکہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشین لرننگ تکنیکوں اور الگورتھم کے تعارف نے ہمیں خام تیل کے ارتکاز کے عمل کی مسلسل فعال ڈیجیٹل ٹیوننگ کرنے کے قابل بنایا ہے، اور اس کے نتیجے میں کارکردگی کی سطح کو بہتر بنانے اور مصنوعات کے معیار کی یکسانیت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس کی وجہ سے مصنوعات کے معیار میں اضافہ ہوا اور 2019 کے بعد سے بجلی کی پیداوار کی کارکردگی میں تقریباً 4.5 فیصد بچت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra