ڈیرہ اسماعیل خان : آل کریانہ ایسوسی ایشن کے خلاف ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا عوامی مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) آل کریانہ ایسوسی ایشن کے خلاف ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا عوامی مطالبہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل کان منصور ارشد کی آٹا ڈیلر کے خلاف جاندار کارروائی کے بعد آل کریانہ ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلعی انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیاہے ، آل کریانہ ایسوسی ایشن نے ماضی میں بھی ضلعی انتظامیہ کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرکے اپنے مفادات حاصل کرتی رہی ہے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا ہے لیکن اس مافیا کے خلاف کبھی کسی نے اپنی گرفت میں لینے کی کوشش نہیں کی – میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف عوامی وسماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان نے اس مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین آٹا ڈیلر کو اپنی گرفت میں لے لیا ،اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے
دوسری طرف اس کارروائی کے بعد آل کریانہ ایسوسی ایشن نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اورخاص طورپر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد سے مطالبہ کیا ہے کہ آل کریانہ ایسوسی ایشن جیسے مافیا کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے ان کے کوٹے اور لائسنس معطل کرکے ان کے سابقہ ریکارڈ پر ان کو اپنی گرفت میں لیا جائے تاکہ عوام کے حق پر ڈاکہ مارنے والے اس مافیا کا قلع قمع ہو سکے۔

Leave a reply