ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی سبزی منڈی موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق: ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی سبزی منڈی کے مقام پر نامعلوم افراد نے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ٹریفک آفیسر شوکت خان اورحبیب اللہ شامل ہیں۔