ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں کا آپریشن،2 دہشت گرد مارے گئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور پاک آرمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں مشترکہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے ، مارے جانیوالے دہشت گرد آئی ای ڈیز حملوں سمیت پولیو ٹیم پر حملوں اور بھتہ خوری میں مطلوب تھے۔
اطلاعات کے مطابق حساس اداروں اور پاک آرمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں مشترکہ آپریشن 15 اور 16 اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔
پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی دراندازی:فوجی قافلے پر حملہ،7فوجی شہید
فراہم کردہ معلومات کے مطابق آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، جن کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی، خلیل خود کش جیکٹس اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔
دہشت گردوں کے زیر استعمال 2 مشین گنز کے علاوہ 4 گرینیڈ برآمد کرلئے گئے، ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد مختلف تخریبی کار وائیوں میں ملوث تھے جن میں دہشت گرد 11 اپریل کو پولیس کے 5 جوانوں کی شہادت کا واقعی بھی شامل ہے –
دوسری جانب شہرقائد کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس نے کارروائی کرکے حساس ادارے کے جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پرتشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، وزیراعظم
ایس ایچ او پاپوش انسپکٹر سعود نے بتایا کہ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان بھٹی کو گرفتار کیا جو کیمو فلاج یونیفارم پہن کر اور کیپ لگا کر گھوم رہا تھا جب ملزم سے باز پرس کی تو وہ پولیس کو مطمئن نہیں کرسکا جبکہ اس کے پاس سے برآمد ہونے والے اسلحے کا لائسنس طلب کیا تو وہ بھی غیر قانونی نکلا، پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم علاقے میں لوگوں کو اپنے آپ کو حساس ادارے کے اہلکار کی حیثیت سے متعارف کراتا تھا اور اس کی یونیفارم دیکھ کر لوگ بھی اس کے احکامات ماننے پر مجبور ہوجاتے تھے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔