ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے مقامی پولیس کے ہمراہ تھانہ درابن کے علاقے میں آپریشن کیا جس تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فورسز نے گاؤں گرہ مستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت منیب، جنید اور شوکت کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے کلاشنکوف،دو پستول ، دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کئی بار دھتشگردی کا شکار ہوچکا ہے جبکہ گزشت سال اپریل میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق کلاچی میں پولیس موبائل پر حملہ راکٹ حملہ کیا گیا تھا اور ڈی ایس پی کلاچی کی وین کو چوک یادگار کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس وقت پولیس کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے میں 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ڈی ایس پی فضل سبحان بھی زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس جیسے متعدد واقعات کا یہ شہر شکار ہوچکا ہے.