ڈی آئی خان :پرانی دشمنی میں 19سالہ نوجوان کےقتل سمیت کئی واقعات

crim

ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) راکھ شاہ کوٹ میں قتل مقاتلے کی دشمنی کے شاخسانے کے باعث 19سالہ نوجوان قتل ،دوسرے واقعہ میں جبار والا میں3سالہ بیٹے کے پانی میں ڈوبنے کے واقعہ پر شوہر نے اپنی ناراض بیوی پر اپنے بیٹے کو پانی میں ڈبو کر قتل کرنے کی دعویٰ دائرکر دیا،جائیداد میں حصہ مانگنے کے شبہ پر خاوند نے دوسری بیوی کیساتھ ملکر نقشبند ٹائون میں اپنی پہلی بیوی کو زہر دیکر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی میں 67سالہ عبدالستار اعوان ولد اللہ ڈیوایا سکنہ چاہ بیلی والا نے 302-109/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ راکھ شاہ کوٹ میں میرا 19سالہ نواسا ہارون اعوان ولد منظور حسین اور سید اشفاق شاہ ولد شاہ حسن سکنہ بندکورائی اراضی اشفاق سے اپنے بورنگ کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان عصمت اللہ عرف بلا ، ثناء اللہ ولد عبداللہ سکنائے اعوان مسلح بااسلحہ آئے اور آتے ہی اپنے اپنے اسلحہ سے میرے نواسے محمد ہارون پر فائرنگ کر دی جس سے میرا نواسا موقع پر جاں بحق ہوگیا، ہماری آپس میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے، تھانہ بندکورائی میں عبدالستار اعوان نے بتایا کہ عبداللہ ولد کالواور شوکت ولد اللہ ڈیوایا کی ایماء پر ملزمان نے میرے نواسے کو قتل کیا ہے،

دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر میں شورکورٹ کے رہائشی جاوید ڈبری ولد شاہجہان نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری بیوی ملزمہ نادیہ بی بی دختر گل محمد سکنہ جبار والا ڈیرہ 7/8ماہ سے ناراض ہو کر اپنے میکے جبار والا میں رہائش پذیر تھی اور میرا 3سالہ بیٹا سہیل بھی اس کے ساتھ تھا ، جوکہ اب ڈوب کر فوت ہو چکا ہے، میں کمسن بچے محمد سہیل کو پانی میں ڈبو کر قتل کرنے پر اپنی ملزمہ بیوری کے خلاف دعویدار ہوں ،

تیسرے واقعہ میں تھانہ کینٹ میں ژوب بلوچستان کے رہائشی طیب اعوان ولد اسلم اعوان نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ سول ہسپتال ڈیرہ میں میری ہمشیرہ 29سالہ سائرہ اسلم زوجہ رحمت اللہ گنڈہ پور سکنہ نقشبند ٹائون مردہ حالت میں موجود ہے، جس پر میں فوری طور پر ہسپتال پہنچا مجھے یقین ہے کہ میری ہمشیرہ کو ملزم اس کے خاوند رحمت اللہ گنڈہ پور اور اس کی دوسری بیوی نے زہر دیکر قتل کیا ہے وجہ یہ ہے کہ میرا بہنوئی میری بہن سائرہ اسلم سے اکثر اوقات لڑتا جھگڑتا تھا اور جائیداد میں سے حصہ مانگنے کی زبردستی کرتا تھا۔

Leave a reply