امریکہ بحری بیڑہ اور ہم مقابلے میں بسکٹ بھیج رہے ہیں،سراج الحق

بیانات غزہ اسپورٹ کے لیے نہیں اپنی عوام کو خاموش کرنے کے لیے کیا جارہا
0
180
siraj lala

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 نومبر کو غزہ مارچ میں شرکت کرکے غیرت مند ہونے کا دعویٰ کریں،

اس موقع پرسیکرٹری جنرل امیر العظیم ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری ، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری بھی ساتھ موجود تھے ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ میں بجلی اور خوراک، نوزائیدہ کو آکسیجن عدم دستیاب ہے، بچے ہاتھ اور پیر سے محروم ہورہے ہیں، 36 اسپتالوں میں سے صرف 9 کام کررہے ہیں،او آئی سی اجلاس سے بہت توقعات تھیں، ہمیں توقع تھی فلسطینی فنڈ کا اجراء کیا جائے گا، تیل بائیکاٹ کیا جاسکتا تھا تاہم مسلمانوں کو مایوس کیا گیا، بیانات غزہ اسپورٹ کے لیے نہیں اپنی عوام کو خاموش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، کینیڈین وزیراعظم کے ریسٹورنٹ سے واپس جانے تک لوگوں نے احتجاج کیا، دنیا بھر کے عوام غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں بچے پتھراٹھا کر اسرائیل کے مقابلے میں کھڑے ہیں، مسلمان حکمران واشنگٹن کے خوف کی وجہ سے فلسطین میں ظلم پر خاموش ہیں،

سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ بحری بیڑا بھیج رہا ہے، ہم ٹینک کے مقابلے میں بسکٹ بھیج رہے ہیں،امت کی حفاظت کی وجہ سے صلاح الدین، محمد بن قاسم کے نام زندہ ہیں،پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی اسرائیلی حمایت پر شہریت ختم کی جائے، پوری دنیا کی انسانیت کو اکٹھا کرکے مظلوموں کی ساتھ جدوجہد کرسکتے ہیں،ہم نے مارچ، القدس کمیٹی بنائی، میں نے بیرون ممالک دورے کیے، اس اقدامات کی وجہ سے لوگ اسلام آباد کو شاباش دے رہے ہیں، 19 نومبر کو کل لاہور میں غزہ مارچ ہوگا، یہ اب تک کا سب سے بڑا، عظیم مارچ ہوگا، مرد، خواتین اور بچے مارچ کے لئے نکلیں،میں 19 نومبر کو لاہور کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں بہنوں بیٹیوں کا غزہ مارچ میں شرکت کے لیے منتظر ہوں، آپ کا استقبال کروں گا۔

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

Leave a reply