سپیکرقومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس، ڈی آئی خان اکنامک زون کو سپیشل صنعتی زون بنانے کیلیے کمیٹی قائم

سپیکرقومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس، ڈی آئی خان اکنامک زون کو سپیشل صنعتی زون بنانے کیلیے کمیٹی قائم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت خیبرپختوخوا میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کومنعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی اور صوبائی وزراء میں پرویز خٹک، اسد عمر، علی آمین گنڈا پور تیمور سلیم جگڑہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ رشکئی اکنامک کے افتتاح پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں رشکئی اکنامک زون کا جلد افتتاح کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈی آئی خان اکنامک زون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آئی خان اکنامک زون کو سپیشل صنعتی زون بنانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیرِ صدارت اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا جس میں علی آمین گنڈا پور، اسد عمر فیصل واڈا، مراد سعید تیمور سلیم جھگڑہ اے سی ایس کے پی شامل ہیں۔ کمیٹی چشمہ رائٹ بینک کنال اور چک درہ ہائی وے اور ڈی آئی خان موٹر وے پر کام کو مانیٹر کرے گی۔

کمیٹی میں سی پیک کے تحت جاری تمام منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آئندہ کا لائحہ پر غور خوض کیا گیا

Comments are closed.