مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام نے اپنے منتخب اراکین اسمبلی کو آئینہ دکھانا شروع کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام نے اپنے منتخب اراکین اسمبلی کو آئینہ دکھانا شروع کر دیا

ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب کی مفاد پرستی اوردھوکہ دہی کی سیاست پر عوام کاپارہ ہائی ، حلقہ NA39 کی عوام شیخ یعقوب پرپھٹ پڑی،عوام کاکہنا ہے کہ شیخ یعقوب کی اوقات ویلج ناظم کی نہیں تھی اس کے فریب میں آکر اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا مگروہ الیکشن میں کیے اپنے سب وعدے بھول گیا ہے ، آئندہ جنرل الیکشن میں شیخ یعقوب کے مخالف امیدوارکوکامیاب کرواکر اپنی محرومیوں ازالہ کرائیں گے ۔ ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب کامیابی کے بعد سے حلقے کی عوام کی آنکھوں سے دورہوگیاہے ۔ اس نے آج تک حلقے اورکسی عوامی مسئلے کے حل پر توجہ نہیں دی ہے ۔ حلقے کی عوا م کاکہنا ہے کہ شیخ یعقوب ایک مفاد پرست اوردھوکہ بازانسان ہے ۔ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے اسے الیکشن میں کامیاب کرایاتھا اوراس نے کامیابی کیلئے بڑے بڑے بلندبانگ دعوے کیے تھے مگروہ سب ریت کی دیوارثابت ہوئے ہیں۔ سیلاب کے دنوں میں ہماری امیدیں شیخ یعقوب سے وابستہ تھیں مگریہاں بھی اس نے ہماراکوئی مداوانہیں کیا اورسیلاب متاثرین آج تک اس کی راہ تک رہے ہیں۔

حلقہ آج تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ پینے کاصاف پانی دستیاب نہیں ہے۔ گلیاں ٹوٹی پھوٹی ہیں۔ نکاسی کانظام خراب ہے ۔ شیخ یعقوب نے حلقہ اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے چارسالوں میںکوئی کام نہیں کیاہے ۔ انہوںنے شیخ یعقوب کوواضح الفاظ میں پیغام دے دیاہے کہ وہ حلقہNA39 سے الیکشن میں حصہ لینے کاخواب چھوڑ دے ورنہ اسے تاریخی ناکامی سے دورچارکرکے اسے حقیقت دکھائیں گے۔

دوسری جانب سابق ممبرصوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی کو مفادپرستی اوردھوکہ دہی کی سیاست نے اسے عوام منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا،پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے ملاقاتوں کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگا، کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے گرین سگنل نہ ملنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوگیاہے ،اپنا سیاسی اثرورسوخ کھوجانے کے ڈر سے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکرنے کی تگ دومیں لگ گیاہے جبکہ حلقہ سٹی ٹو میں اس کے مخالف امیدوارپاکستان پیپلزپارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم کنڈی کی مقبولیت کا گراف دن بدن اونچا ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سمیع اللہ علیزئی کادن کاچین ختم اوررات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔حلقہ سٹی ٹو کی عوام نے آئندہ جنرل الیکشن میں احمدکریم کنڈی کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کی بدولت اسے بھرپورانداز سے کامیاب کرانے کافیصلہ کرلیا ہے ۔

سمیع اللہ علیزئی نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے مگراسے ہرطرف سے ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے اوراسے ٹکٹ دینے سے صاف انکارکردیاہے۔ اس کے برعکس حلقہ سٹی ٹو میں اس کے مخالف امیدوارپاکستان پیپلزپارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم کنڈی کے کاموںکی بدولت اس کی مقبولیت کا گراف دن بدن اوپرہوتاجارہاہے جس کی وجہ سے سمیع اللہ علیزئی کا دن کاچین ختم اوررات کی نیندیں اڑگئی ہیں۔حلقہ سٹی ٹو کی عوام نے آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم کنڈی کی کامیابی یقینی بنانے اوراس کے حق میں ووٹ دینے کافیصلہ کرلیا ہے ۔

رپورٹ، احمد نواز، ڈیرہ اسماعیل خان،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan