ڈیرہ اسماعیل خان: سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے متعدد ملزمان گرفتار جبکہ مزید کیخلاف چھاپے
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کے مطابق گزشتہ روز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کو سڑک پر لوٹنے والے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کے نوٹس پر ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان خان نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
https://www.facebook.com/watch/?v=1152169328667724
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی سامان کو چند لوگ لوٹ رہے ہیں۔ ان افراد کی شناخت حضرت اللہ وزیر، لائق زمان وزیر، نیب خان وزیر اور شبا نور وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، باقی ملوث لوگوں کو بھی گرفتار کرکے جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشہ پل، یارک کے قریب سیلاب ذدگان کے امدادی سامان سے بھرے ٹرک کو لوٹنے والوں اور انکے ماسٹر مائنڈز کے خلاف پولیس آپریشن جاری کیا گیا تھا.
تھانہ صدر کی حدود میں کچھ افراد کی پلاننگ کے تحت سیلاب ذدہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک سے بھرے ٹرک کو پشہ پل کے قریب زبردستی روک کر لوٹ مار شروع کر دی گئی تھی جس پر عوام میں شدید تشویش پھیل گئی تھی تاہم ڈی ایس پی صدر عدنان خان کی بروقت کاروائی پر تھانہ صدر پولیس نے انکی نگرانی میں لوٹ مار میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن شروع کردیا تھا.
ملوث افراد کو فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرنے کے لیئے چھاپے مارے جارہا ہیں پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی پر عومی حلقوں اور بالخصوص سیلاب زدگان کی امداد مصروف عمل ٹیموں نے پولیس سراہا اور سکھ کا سانس لیا.