پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 6 روز قبل اغواء ہونے والی 7 سالہ بچی بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان حزب اللہ خان کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان باہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان کاروائی کی جسکے تحت 6 روز قبل اغوائیگی کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے 7 سالہ مغوی بچی نسیمہ بی بی بازیاب کراتے ہوئے اغواء کار جو کہ افغان نژاد نقول خان ہے کو گرفتار کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک دوسری کاروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک پولیس نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ٹانک پولیس سرگرم ہے جبکہ ایک کاروائی میں دو اشتہاری سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس، 890 گرام ہیروٸن، 310 گرام آئس، دو عدد پستول جبکہ 246 کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔
ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹانک پولیس ہر قسم کی جرائم کی بیخ کنی کیلئے سرگرم ہے جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر اصغر وزیر نے کڑی سیدال کی حدود میں ملزم کامران ولد گل رحمت سکنہ کڑی سیدال سے 800 گرام ہیروئن، 310 گرام آئس اور 01 عدد پیش قبض جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع اللہ خان نے فرشہ موڑ کے نزدیک ملزم علی زمان ولد محمد امان سکنہ عمر اڈہ سے 700 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ جنڈولہ طارق خان نے حبیب الرحمن ڈیزل ایجنسی کے نزدیک ملزم سیف اللہ ولد تاثیر خان سکنہ چگملائی سے 350 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ گل امام رحمت خان نے گشت کے دوران مقدمہ نمبر 173/22 بجرائم 337F(6)-337F(1) میں مطلوب مجرم اشتہاری گلاب نور ولد سے گل سکنہ نصران سمیت مقدمہ نمبر 34/23 بجرائم 401-400 میں نامزد 02 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی طرح اے ایس آئی مہتاب خان نے چوکی شیخ اتار کے مقابل 02 ملزمان محمد عثمان ولد عبدالعزیز اور محمد سلیمان ولد رفعت اللہ ساکنان کلاچی سے 50، 50 گرام چرس جبکہ آئی ایچ سی تھانہ سٹی قیضار خان نے کمیٹی باغ میں ملزم ایاز خان ولد تیلا خان سکنہ وانہ SWTD سے 90 گرام ہیروئن اور 15 عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار کئے۔
حزب اللہ کے مطابق ٹانک پولیس نے پچھلے 24 گھنٹوں میں دیگر کارروائیوں سمیت ٹوٹل 02 مجرمان اشتہاریوں، 03 ملزمان اور 03 نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس، 890 گرام ہیروٸن، 310 گرام، 02 عدد پستول اور 246 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ پہاڑپور پولیس کی کاروائی کے نتیجہ میں کم سن بچے سے زیادتی کے ملزم سمیت شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلی گئی ہے. ترجمان کے مطابق تھانہ پہاڑپور پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی ہمراہ ایس ایچ او ظفر عباس بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم سبطین سکنہ کاٹھ گڑھ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ پہاڑ پور پولیس نے علاقہ وانڈہ نرکانی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلدار سکنہ جھوک ماچھی پروآ کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 عدد 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج اور پابند سلاسل کردیا۔








