سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے گلوکاروں کا سوشانت کو خراج عقیدت پیش
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/07/WhatsApp-Image-2020-06-14-at-3.07.42-PM-3.jpeg)
گزشتہ ماہ 14 جون کوخود کشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے گلوکاروں کی جانب سے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے گلوکاروں اے آر رحمٰن، سنیدھی چوہان، شریہ گھوشال، موہت چوہان، جونیتا گاندھی، ہریدے گٹانی اور شاشا تروپتی نے ورچوئل کنسرٹ کے ذریعے اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے-
13 منٹ 26 سیکنڈز پر مشتمل اس گانے کا آغاز معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن نے کیا جس میں اُن کے ساتھ اُن کے بیٹے اے آر امین، بیٹی رحیمہ رحمٰن اور موسیقار ہیرل وردیہ فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹائٹل ٹریک گایا۔
اے آر رحمٰن کے بعد سنیدھی چوہان اور ہریدےگٹانی نے اپنے گانے’مسخری‘ کے ساتھ سوشانت کو خراج عقیدت پیش کیا اس گانے سنیدھی چوہان نے کیوں چُنا اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ گانا سوشانت کو حقیقی زندگی سے جوڑتا ہے شاید یہ سوشانت کی شرارتی عادتوں کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔
اسکے بعد گلوکار موہت چوہان اورشریہ گھوشال نے اپنے گانے ’تارے گن گن‘ کے ساتھ اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور موہت چوہان نے اس گانے کے حوالے سے بتایا کہا کہ چونکہ سوشانت کو ستاروں اور خلائی دُنیا سے بہت لگاؤ تھا تو ہم نے یہ گانا اُن کے شوق اور لگاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔
ان کے بعد شاشا تروپتی نے گانا ’کُھل کے جینا ‘ گایا اور آخر میں جونیتا گاندھی اور ہریدےگٹانی نے گانا ’میں تمہارا‘ گایا-
واضح رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا فلم دل بے چارہ ہالی وڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہےاس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہونے جا رہی ہے-
یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ نے رواں سال 14جون اتوار کے روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہوئی سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ ڈاکومنٹس ملے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔