دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

کہانی دو خواتین‘شفق اور صباحت کی داستان ہے.
0
34

ڈرامہ سیریل ”دل پہ زخم کھائے ہیں” آن ائیر کر دیا گیا ہے، کہانی رضوان احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈائریکشن وہاب جعفری کی ہے. ڈرامے کی کاسٹ میں طوبی انور‘ شہزاد نور‘ مریم نور‘آمنہ کفایت‘ بینا چوہدری‘ عریشہ رازی‘حسن خان‘یاسر شورو‘ماجدہ حمید‘عائشہ صباحت عادل‘متین محمود‘راجہ شاہد‘ سنگیتا‘عنایہ خان اور دیگر شامل ہیں۔’‘ کہانی دو خواتین‘شفق اور صباحت کی داستان ہے. شفق ایک نرم مزاج اور پرعزم خاتون ہیں جو یتیم ہونے کے باوجود اپنی خود غرض ماں اور بہن بھائیوں کی کفالت کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔” وہ اپنی معاشی بدحالی پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ثابت قدمی سے کامیابی کی جانب رواں دواں ہے جب کہ صباحت ایک خاتون باس ہے جو کاروباری حلقوں میں اپنے کامیاب منصوبہ بندی کے حوالے سے جانی مانی جاتی ہے .

دنیا کی نظروں کے سامنے اس کا سب کچھ ہے ماسوائے اس راز کے جس کے افشاءہونے سے اس کی بنائی ہوئی ساکھ تباہ ہوسکتی ہے ۔ایسے میں جب شفق صباحت کے دفتر میں ملازمت کرتی ہے اور صباحت کو اس کے حالات کے بارے میں معلوم ہوتا ہے تو اسے ایسا لگتا ہے کہ یہی وہ موقع ہے جب صباحت اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتی ہے۔” وہ اپنے خیال کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ سازی کرتی ہے۔”

میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

Leave a reply