معروف کمپیئر پروفیسر دلدار پرویز بھٹی مرحوم کی یاد میں 19 اکتوبر بروز بدھ کو الحمرا میں شام پانچ بجے ایک تقریب منعقد کی جائیگی۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات دلدار پرویز بھٹی مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالیں گی۔ سیکریٹری جنرل دلدار لورز فورم میاں فراز نے بتایا کہ اس بار تقریب میں محفل موسیقی بھی ہو گی جس میں نامور آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔جو گلوکارہ پرفارم کریں گے ان میں راگنی ،مون پرویز،گلوکار نعیم فریدی، ناصر بیراج اور خالد ہاشمی کے نام قابل زکر ہیں۔ تقریب کی کمپئرنگ کے فرائض سعید سہکی اور ڈاکٹر ذویا قاضی سرانجام دیں گے ۔یاد رہے کہ دلدار پرویز بھٹی ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی وی اور ریڈیو کے
کمپئیر بھی تھے ان کا فی البدیع بولنا شائقین کو بہت بھاتا تھا. انہیں بہت ساری زبانوں پر عبور حاصل تھا. پاکستان ٹیلی ویژن کو کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کیے۔دلدار پرویز بھٹی پی ٹی وی سے 1974ء سے 1994ء تک منسلک رہے۔ انہوں نے ٹی وی پر جواں فکر کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے، وفات کے وقت وہ چلڈرن لائبریری لاہور میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تھے.دلدار پرویز بھٹی بلا کے ذہین تھے یہی وجہ ہے کہ آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے.