لاہور پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 25 ویں برسی منائی گئی ۔دلدارپروز بھٹی کی مسحورکن شخصیت کو فوت ہوئے 25 سال ہوگئے ہیںمگرآج بھی وہ دلوں میں ایک زندہ شخص کی طرح بستے ہیں،اس مناسبت سے ان کے اہل خانہ اور دلدار لورز فورم کی جانب سے برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ دلدارپرویز بھٹی 30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ۔اورکینسر کے مرض کی وجہ سے 30 اکتوبر1994 کو قضائے الٰہی سے وفات پاگئے
الحمراآرٹس کونسل کی مخصوص نشستوں پر بھی قبضہ
دلدارپرویز بھٹی ایک ایسی شخصیت تھے جو بہت ہی مختصر وقت میں ہرکسی کے دل پر راج کرنے لگے ، مختصرعرصے میں سینکڑوں دلوں میں گھر کرنے والے ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور ان کی پہچان کی وجہ بنا اور اِن تینوں زبانوں میں برجستہ مزاح ان کی کمپیئرنگ کا خاصہ تھا۔
ریمپ واک اوراداکارہ نورخان، شائقین نے دل بھر کی داد دی
دلدارپرویز بھٹی کی موت بھی بڑی عجیب اوربڑے غم دینےوالی ثابت ہوئی ، 30 اکتوبر 1994 میں امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے فنڈز ریزنگ کے دوران دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دلدار پرویز بھٹی کا انتقال ہوا۔دلدار بھٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دلدار لورز فورم کی جانب سے آئندہ ماہ 26نومبر کو الحمرا میں پہلا ’’ دلدار ایوارڈ شو ‘‘ بھی منعقدکیا جائے گا ۔