اسلام آباد – وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا عید کے موقع پر پیغام
عید الفطر کے پر مسرت موقع پر تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں- دلی دعا ہے کہ یہ عید ہماری زندگیوں میں ڈھیروں مسرتیں اورخوشیاں لے کر آئے-عید کے موقع پر ضرورت مندوں اور محتاجوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں-
کرونا وائرس کے خاتمے تک ہمیں احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے-ان حالات میں ضروری ہے کہ ہم کروناوائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں-
ہمیں عید کی خوشیاں مناتے ہوئے بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہے – صرف اسی صورت ہی ہم کرونا وائرس سےمحفوظ رہ سکتے ہیں اور مزید کئی عیدیں بھی دیکھ سکتے ہیں- احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے-
امید کرتے ہیں کہ جلد ان مشکل حالات سے باہر نکل آئینگے- میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کی پاسداری کر کے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی حفاظت کریں-
تمام لوگ اپنی باری آنے پر ویکسین کے لئے اپنا اندراج ضرور کروائیں – اللہ تعالی کے حضور دعاہے کہ جائیں وہ ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھے اور ہم سب پر اپنا خاص کرم کرے۔آمین-