ایک بار پھر دلیپ کمار طبیعت کی خرابی پر اسپتال منتقل

ایک بار پھر دلیپ کمار طبیعت کی خرابی پر اسپتال منتقل #Baaghi

بھارتی اداکار دلیپ کمار ایک بار طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے. جس کے باعث انہیں گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دلیپ صاحب کی طبعیت خراب ہونے پر اداکار کی عمر اور حال ہی میں اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔

جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اوران کی حالت میں بہتری آرہی ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب رواں ماہ 6 جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور11 جون کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.