صدیوں کے فنکار کہلائے جانے والے یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی کاپی کی جھلک منظر عام پر آگئی ہے. دلیپ کمار کے مینجر فیصل فاروقی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک وڈیو کلپ چئیر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے ہاتھ میں دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب موجود ہے . دلیپ کمار کے مینجر نے باقاعدہ ایک ٹویٹ بھی کی اور کہا کہ لیجنڈ اداکار پر لکھی گئی کتاب کی یہ پہلی کاپی ہے جو کہ ان کی برسی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی.
یاد رہے کہ گزشتہ برس سات جولائی کو دلیپ کمار طویل علالت کے بعد اللہ کو پیار ہو گئے تھے ان کی موت کا صدمہ انکی اہلیہ سائرہ بانو کو اس قدر ہوا کہ جب انہیں ڈاکٹروں کی طرف سے بتایا گیا کہ دلیپ کمار کا انتقال ہو گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ
” خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی، دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کو کسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی، سب دعا کیجیے۔” اداکار دھرمیندر نے کہا تھا کہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کو بیماری کے دوران بچوں کی طرح سنبھالا.
یاد رہے کہ دلیپ کمار کا پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں آبائی مکان آج بھی محفوظ ہے اور اسے اب حکومت نے تاریخی ورثہ قرار دے دیا ہے۔شہنشاہ جذبات کہلانے والے دلیپ کمارے نے لازوال کردار نبھائے اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی فلم بینوں کی دلوں میںزندہ ہیں.