قصور الہ آباد کے نواحی گاوں بقا پور کے رہائشی 22 سالہ معذور درزی عثمان غنی کو انیس سالہ صائمہ کی تصویر دیکھا کر نکاح تین بچوں کی ماں شاہدہ سے کر دیا۔ کپڑوں اور زیورات کی مد میں تین لاکھ بھی بٹور لیے۔جب برات واپس گھر پہنچی تو دولہا عثمان نے گھونگھٹ اٹھایا تو اس علم ہوا کے دھوکے سے اس کا نکاح چالیس سالہ عورت سے کر دیا گیا۔
جس پر رشتہ کروانے سے رابطہ کیا تو وہ فون بند کر کے غائب ہوگیا۔دولہے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے ڈی پی قصور فوری نوٹس لیں اور اس گینگ سے ہمیں ہمارے پیسے واپس لے کر دیے جائیں۔