دن میں ووٹ کی چوری سمجھ سے باہر ہے، چودھری منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی چوھدری منظور نے کہا ہے کہ ہمیں تاریخ سے سیکھنا ہوگا،چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کےدوران 7ووٹ مسترد ہوئے،
چودھری منظور کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی انتخابا ت جیت چکے تھے،دن میں ووٹ کی چوری سمجھ سے باہر ہے،ووٹ مسترد ہونے کےمعاملے کوچیلنج کیاجائے گا،پارلیمنٹ کو کیوں بند کر دیا گیا جبکہ باقی جگہوں پر 50 فیصد سے کم حاضری ہوگی،وزیراعظم پارلیمنٹ کو تسلیم ہی نہیں کرتے وزیراعظم کبھی اراکین پارلیمنٹ کےساتھ بیٹھے ہی نہیں، اتحادیوں او ر ایک جماعت کی سیاست میں فرق ہوتا ہے،ووٹ دینے کےبعد خالد مقبول صدیقی اور فہمیدہ مرزا کی گفتگو سب کے سامنے ہے ،لانگ مارچ کیلئے پیپلز پارٹی نے اپنی تیاری مکمل کرلی، 26 تاریخ کو بلاول کراچی سے نکلیں گے،پیپلز پارٹی ہر فورم پر لڑے گی، کوئی فورم خالی نہیں چھوڑیں گے
چیئرمین سینیٹ انتخابات نتائج، اپوزیشن کے الزامات پر پریزائیڈنگ افسرکا اہم اعلان
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقاتوں میں بڑی یقین دہانی کروا دی
کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون
چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر
چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے
قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کی تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنے کےلئے سیکریٹری سینیٹ کو خط لکھا ہے،چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے اعلان کیا تھا کہ ہم الیکشن ٹربیونل جائیں گے، پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گزشتہ روز الیکشن کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ ایک کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی ، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں جب کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں لگی۔
واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں پیر کو رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا