ڈائن اِن بند کرنے کے فیصلے پر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن میدان میں آگئی
: آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن(ایکرا) نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائن ان پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے، ہم ایس او پیز پر ہمیشہ سے عمل درآمد کرا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹس میں ڈائن ان بند کرنے کے فیصلے پر ایکرا نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا 3جولائی سے کھلی ڈائن ان چند روز بعد ہی بند کردی گئی، وبا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں.
ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ڈائن ان بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس کا عملہ ویکسی نیٹڈ ہے، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
آل کراچی ریسٹورنٹس کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ کاروبار بند کرنے کے بجائے لوگوں کو ویکسننیٹڈ کیا جائے، کاروبار بند ہونے سے شہری متاثر ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج رات سے ان ڈور ڈائننگ، تفریحی مقامات اور اسکول دوبارہ بند کیے جائیں گے۔