اسلام آباد:اخترمینگل کی طرف سےعیشائیہ:اگرعدم اعتماد ناکام ہوگئی توپھرحکمت عملی کیا ہوگی؟مشاورت بھی کی گئی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اخترمینگل کی طرف سے دیا گیا عیشائیہ سیاسی مشاورت میں تبدیل ہوگیا اورپھرعدم اعتماد کے حوالے سے اہم گفتگو بھی کی گئی ، یہ بھی بات سامنے آئی کہ اس دوران کہا کہ گیا کہ اگرحکومت عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئی توپھراگلی صورتحال کیا ہوگی ،
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اپوزیشن قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن لیڈرشپ نے شرکت کی۔
اپوزیشن کے عشائیے میں حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اسامہ قادری اور حکومت اتحادی آزاد رکن اسلم بھوتانی بھی شریک ہوئے۔
عشائیے میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اے این پی کے امیر حیدر خان ہوتی، نیشنل پارٹی کے میر کبیر بھی موجود تھے۔
اختر مینگل کے عشائیے میں سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔
اپوزیش قیادت کے اس ڈنر میں اکرم خان درانی، مولانا اسعد محمود، کامران مرتضیٰ، شیری رحمان، نیئر بخاری، سعد رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
عشائیے کے بعد مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، شیری رحمان ویگر روانہ ہوگئے۔