مسلئہ کشمیر: پاکستان سفارتی جنگ جیت گیا، امریکی عدالت نے مودی کو بڑا حکم جاری کردیا

امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے متعلق 21 دن میں جواب طلب کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت سے سفارتی جنگ جیت گیا ہے، امریکی عدالت نے نہ صرف نریندر مودی سے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے متعلق 21 دن میں جواب طلب کیا ہے بلکہ عمران خان کے کشمیر میں جہاد سے متعلق بیان کا بھی خیرمقدم کیا ہے. امریکی عدالت میں نریندر مودی کیخلاف درخواست 2 کشمیریوں نے جمع کروائی ہے. درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کشمیرمیں ظلم و ستم نریندر مودی کروارہے ہیں. درخواست میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ پر بھی کشمیریوں کا قتل عام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے. تاہم اب امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے متعلق 21 دن میں جواب طلب کرلیا ہے.

دوسری جانب امریکہ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے کشمیر میں جہاد سے متعلق بیان کو کافی سراہا جارہا ہے. جس میں عمران خان نے موقف اپنایا تھا کہ کشمیر میں جو کوئی بھی لڑنے جائے گا، وہ پاکستان اور کشمیریوں کا دشمن ہوگا. امریکہ میں موجود جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستانی وزیراعظم کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان سے مکمل اتفاق بھی کرتے ہیں.

Comments are closed.