شیخوپورہ : ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ہدایت ردی کی ٹوکری کی نذر ،سرکل آفیسر نے اراضی ریکارڈ میں رد و بدل ،فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کی

باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ہدایت کے باوجود سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شیخوپورہ عبداللہ یوسف پاشا نے خاتون شہری شکیلہ اجمل کی اندرون فیض پور خورد میں واقع قیمتی اراضی کے ریکارڈ میں متعلقہ پٹواری کی طرف سے رد و بدل اور فراڈ کے متعلق دی جانیوالی درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی جس کے خلاف متاثرین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو پٹواری محمد ریاض کے خلاف شکیلہ بی بی کی 53مرلہ قیمتی کمرشل اراضی جو اندرون فیض پور رحمان گارڈن میں واقع ہے کو جعلسازی کرکے اپنے والد کے نام منتقل کرلیا جب اس بات کا انکشاف ہوا تو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو درخواست دی گئی مگر با اثر پٹواری کی وجہ سے درخواست پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شیخوپورہ عبداللہ یوسف پاشا کو پٹواری کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا مگر یہاں بھی پٹواری اپنے اثر و رسوخ سے انکوائری کو التواء میں ڈالنے میں کامیاب ہوگیا جس پر خاتون اور اسکے شوہر نے پہلے اینٹی کرپشن آفس کے باہر ہاتھ میں قرآن کریم پکڑ کر انصاف کے حصول کیلئے دھائی دی مگر اس دوران اینٹی کرپشن آفس کے افسران و عملہ غائب ہوگیا جس پر متاثرین پریس کلب شیخوپورہ کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جعلسازی سے کمرشل اراضی ہتھیانے والے پٹواری ریاض کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب خود اپنی نگرانی میں انکوائری کروا کر انصاف کے تقاضے پورے کریں کیونکہ مقامی انسپکٹر اینٹی کرپشن محکمہ مال کے پٹواری سے ساز باز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں یہاں انصاف ملنے کا کوئی امکان نہ ہے۔

Leave a reply