سرگودھا)نمائندہ باغی ٹی وی )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب گوہر نفیس کے ویژن کے مطابق بابر رحمان وڑائچ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے 7سال سے اشتہاری ملزم دلشاد اکاؤنٹنٹ، ریجنل پولیس آفس سرگودھا کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔
اشتہاری ملزم سے خردبرد کی گئی رقم32لاکھ55ہزار88روپے ریکور کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروا دی۔ بابر رحمٹن وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور بے ایمانی معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے کرپشن کے خاتمے کیلیے مزید اقدامات اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

Shares: