سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان چل بسے

ڈاکٹر رضوان شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی اور منی لانڈرنگ کیس کی سربراہی کررہے تھے ‏ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے اور انکی موت ہو گئی، ‏ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی تھیں ‏موجودہ حکومت کے آنے پر ڈاکٹر رضوان چھٹیوں پر چلے گئے تھے

پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ SP ڈاکٹر رضوان انتقال کرگئے ہیں اناللہ وانا الیہ راجعون ،میرا ان سے اختلاف رہا ہے لیکن اختلاف زندہ لوگوں سے ہوتا ہے، میں نے اگر کوئی زیادتی کی ہو تو میں اللہ سے معافی کا طلبگار ہوں میری دعا ہے اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Shares: