ڈائر یکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کاگلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ ۔چیف انجینئر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے پر جاری کام پر بریفنگ دی۔گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ فروری 2022ءتک مکمل کر لیں گے ۔
ڈائر یکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ٹیسٹ پائلنگ کے عمل کا جائز ہ لیا۔
منصونے کی ٹیسٹ پائلنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔گلاب دیوی انڈ ر پاس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغا زکر دیاہے ۔گلاب دیوی انڈ رپاس کے ساتھ ارفع کریم ٹاور کے سامنے دو لائنز کا اضافہ بھی ہوگا۔ان دونوں منصوبوں کو یکجا کیا گیا ہے اور یہ دونوں منصوبے 9ماہ میں مکمل کر لیں گے ۔ گلا ب دیوی انڈر پاس کی لمبائی 600 میٹرہے ۔
ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔سٹی میں ڈویلپمنٹ کا کام پہلے سے تیز کر دیا ہے ۔ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے والے الاٹیزکو ایلوکیشن لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے کی چیف انجینئر کو منصوبے پرجاری کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔افسران تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں ۔