سال 2020 بالی وڈ کے لئے کچھ زیادہ مفید ثابت نہیں ہوا رواں سال بالی انڈسٹری اور اداکاروں کے لئے آزمائشی سال ثابت ہو رہ ہے جس میں بالی وڈ نے جہاں بہت سے نامور ستارے کھو دیئے وہیں صف اول کے فنکاروں کے لئے بھی بہت بھاری اور مشکل آزما ثابت ہو رہا ہے –
باغی ٹی وی :ابھی سوشانت سنگھ راجپوت اور دیگر اداکاراؤں کی موت ککی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں کہ ایک اور بھارتی اداکارہ آریا بینرجی پراسرار حالات میں مردہ حالت میں دریافت ہوئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش کو جنوبی کولکتہ میں واقع ان کی رہائشگاہ پر جمعے کو دریافت کیا گیا۔
35 سالہ اداکارہ نے کم ازکم 2 بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں 2011 کی دی ڈرٹی پکچر اور 2010 کی لو، سیکس اور دھوکا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ممبئی میں کچھ ماڈلنگ پراجیکٹس میں بھی انہوں نے کام کیا۔
پولیس نے بتایا کہ آریا بینرجی کا اصل نام دیودتہ بینرجی تھا اور وہ ستار نواز نکہیل بینرجی کی بیٹی تھیں۔
پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے گھر میں تنہا رہتی تھیں اور ان کی بہن سنگاپور میں مقیم ہے پولیس نے تیسری منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر رسائی حاصل کی تھی اور بیڈروم میں اداکارہ کی لاش کو دریافت کیا۔
پولیس نے یہ اقدام اس وقت کیا جب ملازمہ کو شک ہوا تھا کیونکہ بیل بجانے اور فون کالز پر کوئی جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر اس نے پڑوسیوں کو آگاہ کیا اور انہوں نے پولیس کو طلب کیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کی ناک سے خون بہا تھا اور الٹیاں بھی کی تھیں جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا جاچکا ہےاس حوالے سے اب تحقیقات جاری ہے اور موت کی وجہ کا تعین بھی پوسٹمارٹم کے بعد ہوگا۔