اسلام آباد:حکومتی صفوں میں مایوسی،سینیٹ الیکشن کیلئے اپوزیشن متحد ہے:مولانا فضل الرحمن کا مایوس اورپریشان حال چہرے کا ساتھ بیان ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت حکومتی صفوں میں مایوسی کا ماحول چھایا ہوا ہے، ہم سینیٹ الیکشن کیلئے متحد ہیں۔
اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہوں گے جس میں حکومت کیخلاف تحریک کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک میں عوام کی اس وقت تنہا آواز ہے جو مہنگائی کیلئے آواز اٹھا رہی ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پارلیمان بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ پنجاب سے (ن) لیگ کی سیٹیں نکالیں، جو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کام آئیں گی۔ ہم متحد ہیں اور حکومت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ پی ڈی ایم کی کامیابی ہے کہ حکومت کو گھر میں چیلنج کر رہے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں، حکومت کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ایم کیو ایم اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت کا مقابلہ کرے
یاد رہے کہ اس دوران جب مولانا فضل الرحمن ،بلاول بھٹو اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی میڈیا سے بات کررہے تھے توان کے چہروں پراس قدرزیادہ پریشانی تھی کہ وہ واضح طورپرعیاں ہورہی تھی