کراچی :سندھ میں ہر طرف تباہی اور مایوسیاں : ذمہ دار پیپلزپارٹی جو پچھلے13سال سےحکومت کررہی ہے:اطلاعات کے مطبق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے سندھ میں پچھلے تیرہ سال سے حکومت کر رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آٸی والے کہتے ہیں کہ مہنگاٸی ہے تو کیا ہوا ووٹ ہمیں ہی دو، پیپلز پارٹی والے سندھ میں پچھلے تیرہ سال سے حکومت کر رہے ہیں مگر اسکولوں میں اساتذہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں فرنیچر نہیں، سہولیات نہیں لیکن وہ بھی کہتے ہیں کہ ووٹ ہمیں دو، یہاں گلی گلی میں گندگی کے ڈھیر ہیں لیکن حکومت کہتی ہے کہ ووٹ ہمیں دو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہاں کی عوام اور ان کے بچوں کو سزا دی ہوئی ہے کہ ان سے بنیادی سہولیات چھین لو، چار سو کروڑ یومیہ دیا جاتا ہے یہاں سے پر عوام پر ایک کوڑی بھی خرچ نہیں ہوتی، عمران خان نے پچاس لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا نہ سانگھڑ میں ایک گھر بنا نہ سانگھڑ میں ایک نوکری ملی

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جتنے وسائل مسلم لیگ نواز نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ۔

Shares: