ٹاون کمیٹی میں کھلی کچہری کا انقعاد
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایات اورانسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر سہولیات اورانصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری
ڈی پی او خانیوال محمدعلی وسیم اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیرعباس شیرازی شہریوں کی مشکلات وشکایات کے ازالہ کے لیے عبدالحکیم پہنچ گئے ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنرآغاظہیرعباس شیرازی نے ٹاؤن کمیٹی عبدالحکیم میں کھلی کچہری لگائی
ایس ڈی پی او نعیم عباس‘ اسسٹنٹ کمشنرخرم حمید‘ایس ایچ اوز سرکل کبیروالا اوردیگر افسران کی شرکت ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر فوری فراہمی کے احکامات جاری کیے پولیس ٹیم ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے
عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کر ے ان پر ہاتھ ڈالنا پولیس کی ذمہ داری ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے
ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری کے انعقادکو سراہا