سندھ ٹریفک نظام کے دنیا بھرمیں چرچے ، طاقتورکا چلان کرکے فرض شناسی کا حق ادا کردیا

0
57

کراچی :سندھ ٹریفک نظام کے دنیا بھرمیں چرچے ، طاقتورکا چلان کرکے فرض شناسی کا حق ادا کردیا،اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ میں بیڈ گورننس اس قدربڑھ چکی ہے کہ اب اس کے تذکرے دنیا بھرمیں جاری ہیں ، اس کی تازہ مثال ایک ایسے چلان سے واضح ہوجاتی ہے جوایک انتہائی "طاقتور” کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرتھمایا گیا

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ہارون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک وڈیوشیئرکی ہے جس سے سندھ میں ٹریفک کے بگڑتے نظام کی طرف اشارہ کیا گیا ہے

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق رضا ہارون کہتے ہیں کہ کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں ایک “بڑے سرمایہ دار” کا اپنی “قیمتی سواری” سڑک کی رانگ سائڈ چلانے پر ٹریفک چالان … شاباش؛ تمغہ بنتا ہے اس فرض شناسی پر!

باغی ٹی وی کےمطابق اصل میں یہ ایک پھیروالا ہے جوسائیکل پرپھیری لگا کراپنااوراپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے ، وہ پھیری لگاتے لگاتے سڑک کے کنارے چلتے ہوئے پھراپنی سائیکل کوسڑک کے ساتھ ساتھ لے کرمخالف طرف چل رہا ہوتا ہے تو اس دوران ٹریفک اہلکاروہاں آکراس کا چلان کاٹ کراسے تھما دیتا ہے ،

رضا ہارون اسی نظام پرماتم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان والوکہاں ہیں پی پی کی لیڈرشپ وہ صرف اپنے آپ کوکرپشن کیسزسے بچانے کے لیے تگ و دو کررہے ہیں لیکن سندھ کا ایک غریب پھیری والا اس ظالم اوربے خوف طبقے کی بھینٹ چڑھ گیا مگرکسی کوکوئی پرواہ تک نہیں
وہ مزید کہتے ہیں کہ اہل وطن باقی آپ خود ضرور دیکھیں۔

Leave a reply