قصور
ڈسپوزیبل سرنج میں کیڑیاں،ڈسٹ،پلنجر میں انتہاہ کا گند،ڈاکٹرز ،میڈیکل سٹاف و میڈیکل سٹور مالکان پریشان،انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے میڈیکل سٹورز پر میڈی ایکوا نامی سرنجوں کے اندر پیکنگ میں انتہائی زیادہ گردو غبار آ رہا ہے بعض سرنجوں میں مری ہوئی کیڑیاں بھی پائی گئی ہیں خاص کر سرنج کا پلنجر گردو غبار سے بھرا ہوا ہے جس سے سرنج کی سٹرلائیزیشن ختم ہونے کے ساتھ ساتھ مذید نقصانات کا اندیشہ بھی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف انتہائی پریشان ہیں
پشاور کی سرنج ساز کمپنی میڈی ایکوا کے بیچ نمبر 003c21 میں میڈیکل سٹور مالکان نے شکایت کی ہے کہ اس میں اکثر سرنجوں کی گیس کٹ خراب ہے اور بیرل و پلنجر ٹوٹا ہوا ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے
شہریوں نے پشاور کی سرنج ساز کمپنی میڈی ایکوا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے