انتخاب کے60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے نااہل: آرڈیننس منظور

0
35

اسلام آباد: انتخاب کے60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے نااہل: آرڈیننس منظور،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی جس کے کے تحت انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے نااہل قرار پائیں گے۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد آرڈیننس کا اطلاق ہو گا جبکہ آرڈیننس کا اطلاق قومی و صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں پر ہو گا۔

یاد رہے کہ اس آرڈینینس کی زد میں عمران خان کے جگری یارچوہرری نثاراورنوازشریف کے شریک اقتداراسحاق ڈآرآئیں گے اور ان کی نشتوں پردوبارہ انتخابات کروائے جائیں‌گے

Leave a reply