پہلےنااہل کروایا:اب اہل کروادیں گے؟یہ نہیں ہوسکتا:یوسف رضاگیلانی بڑی بری طرح ہاریں گے:اہم شخصیت کادعویٰ

اسلام آباد :پہلےنااہل کروایا:اب اہل کروادیں گے؟یہ نہیں ہوسکتا:یوسف رضاگیلانی بڑی بری طرح ہاریں گے:اہم شخصیت کادعویٰ ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر نے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی شکست کی پیش گوئی کردی۔

ایسے میں وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی شکست کی پیش گوئی کی ہے اور کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے۔

اعظم سواتی کہتے ہیں کہ پہلے نااہل کروانے والے ن لیگی اب یوسف رضا گیلانی کو اہل کروا دیں گے ایسا نہیں ہوسکتا

یوسف رضا گیلانی نے رد عمل میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں ، وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں۔پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور ان کےکاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ دو سابق وزرائے اعظم ہیں۔

Comments are closed.