اسلام آباد: اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں:اسلام کے نام پرتوڑپھوڑ،ملک وقوم اوردین کا نقصان :علما و مشائخ نے دکھ بھری کہانی سنادی ، ملک بھر میں احتجاج کرنے والے مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ، جس کے بعد کئی شہروں میں بند سڑکیں کھول دی گئی ہیں
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ٹی ایل پی کے کارکنوں کی طرف سے ملک بھرمیں توڑپھوڑ اورجلاوگھیراوکے بعد جوصورت حال سامنے آئی ہے اس پر ملک بھر کے علماء و مشائخ نے گزشتہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔
علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ سرکاری اور عوامی املاک کو جلایا جانا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔علما مشائخ نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ عجیب معاملہ ہے کہ دیندارطبقہ ہونے کے دعویداراپنے رویوں کی وجہ سے جہاں ملک وقوم کا نقصان کررہے ہیں وہاں دین کا بھی نقصان کررہے ہیں ان کے رویوں کی وجہ سے لوگ دین سے دورہورہے ہیں
علماء و مشائخ کی جانب سے کہا گیا کہ مظاہرین کو کسی صورت تشدد کا راستہ نہیں اختیار کرنا چاہیے تھا۔راستے بند ہونے سے روزہ داروں کے لیے بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔علماء و مشائخ نے مظاہرین سے بند راستے کھولنے کی اپیل بھی کی ہے








