نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے آتے ہی ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کر دیا ہے.پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین چوہدری گل زمان کے ساتھ ساتھ تمام ممبران جن میں آمنہ الفت، عمارہ حکمت، عابد رشید ، علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم اور فاطمہ احمد خان کو فارغ کردیا گیا ہے. وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔تاہم جلد ہی سنسر بورڈ کی تشکیل نو کی جائے گی۔ جن میں تمام شعبوں کی چیدہ چیدہ شخصیات کو شامل کیا جائیگا. نئے سنسر بورڈ کی
تشکیل کے لئے مشاورت جاری ہے . زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک سینئر اور مقبول شخصیت کو سنسر بورڈ کا چئیر مین لگائے جانے کا امکان ہے. یاد رہے کہ سنسر بورڈمیں تھؤڑا عرصہ قبل بھی اکھاڑ ٔپچھاڑکی گئی تھی، ایک دن اچانک سنسر بورڈ کے چئیر مین اور ممبران کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں کئی نامور فنکار شامل تھے انہیں گھر بھیج کر اگلے ہی دن موجودہ ممبران کو تعینات کر دیا گیاتھا.