سرگودھا، باغی ٹی وی(ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار )عید الاضحی، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے،زون بنادئے گئے، گھروں میں شاپنگ بیگز تقسیم
تفصیل کے مطابق کمشنر و چیئرمین میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر عید الاضحی پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامی افسران نے بطور زون انچارج کام شروع کر دیا ہے۔ زون 8 ایم سی 9 اور 10 کے زون انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد عمران نے دونوں یونین کونسلوں کی مختلف آبادیوں میں علاقہ معززین کے ہمراہ گھر گھر جا کر شاپنگ بیگز تقسیم کیے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر مقرر کردہ پوائنٹس پر رکھیں تاکہ عملہ صفائی انہیں احسن طریقے سے اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کر سکے۔ انہوں کا شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جگہ جگہ آلائشوں کو پھیکنے سے جہاں ماحول تعفن زدہ ہوتا ہے وہاں صفائی آپریشن میں مشکل جبکہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد عمران کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر کو صاف ستھرا نہیں بنایا جاسکتا ۔ انتظامیہ نے عید الاضحی پر شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں ۔ تمام افسران اور عملہ صفائی عید کے تینوں ایام میں فیلڈ میں رہیں گے –

Shares: